نوازشریف سے اہلخانہ کی ملاقات لیکن انہوں نے کس کیلئے سلام بھجوائے ہیں؟ شہبازشریف نے بتادیا

نوازشریف سے اہلخانہ کی ملاقات لیکن انہوں نے کس کیلئے سلام بھجوائے ہیں؟ ...
نوازشریف سے اہلخانہ کی ملاقات لیکن انہوں نے کس کیلئے سلام بھجوائے ہیں؟ شہبازشریف نے بتادیا

  


لاہور/اسلام آباد(کرائم رپورٹر،این این آئی) شریف خاندان کے افراد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شر یف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر،بھائی شہباز شریف، داماد کیپٹن (ر)محمدصفدراورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی۔اہل خانہ نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ نواز شریف نے بھی اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف اور شہباز شریف نے نیب کیسز سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی سے مختلف امور پر رہنمائی بھی حاصل کی۔ملاقات میں شریک ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا۔نواز شریف اورشریف خاندان سے اظہاریکجہتی کیلئے جیل کے باہر موجود کارکنان قیادت کے حق میں اور حکومت کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔بعدازاں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیمیاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مورال بلند ہے،انہوں نے سب ارکان اسمبلی کو سلام بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے6ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پر صدر مملکت کی احتجاج ریکارڈ کرایا۔ صحافی نے سوال کیا کہ جے یوآئی کے اسلام آباد لاک ڈاو¿ن میں شامل ہوں گے،جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بعد میں بات کریں گے۔

مزید : قومی


loading...