کراچی: صوبائی وزیر شہلا رضا کے دفتر میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی: صوبائی وزیر شہلا رضا کے دفتر میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر شہلا رضا کے دفتر میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں، کچھ دیر کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ آگ شہلا رضا کے سندھ اسمبلی کے قریب واقع دفتر میں لگی۔ دفتر کے عملے کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے روانہ کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق فائربریگیڈ عملے نے آگ پر جلد ہی قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...