سری لنکا کیخلاف سیریز میں فخر زمان کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

سری لنکا کیخلاف سیریز میں فخر زمان کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ ...
سری لنکا کیخلاف سیریز میں فخر زمان کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع ہوگیا۔ گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کیلئے کوشاں اوپنر فخرزمان کو آرام دینے اور ان کی جگہ عابد علی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پانے والے محمد حفیظ کی جگہ کسی نوجوان باصلاحیت کرکٹر کو موقع دینے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، شعیب ملک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تاہم ٹی 20 سیریز کیلئے بھی ان کو زیر غور لائے جانے کا امکان نہیں۔

ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے 3،3میچز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے، قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا، 4 روز کی ٹریننگ کے بعد میزبان سکواڈ کراچی پہنچ جائے گا جہاں پہلا ون ڈے27 ستمبر کو شیڈول ہے۔

مزید : کھیل


loading...