عثمان بزدار نے عہدے سے ہٹایا تو عمران خان نے شہباز گل کوکس جگہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ اب تک کا بڑا دعویٰ

عثمان بزدار نے عہدے سے ہٹایا تو عمران خان نے شہباز گل کوکس جگہ تعینات کرنے کا ...
عثمان بزدار نے عہدے سے ہٹایا تو عمران خان نے شہباز گل کوکس جگہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ اب تک کا بڑا دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک انگریزی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی پنجاب سے چھٹی کے بعد انہیں مرکز میں اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔

دی کرنٹ نامی انگریزی خبروں کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد انہیں مرکز میں لے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ’ افواہیں سنائی دے رہی ہیں کہ گل کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جگہ وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لگایا جائے گا۔‘

خیال رہے کہ آج (جمعہ کو) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی سے قبل اپنے سیکرٹری کو شہباز گل کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بارے میں علم ہوتے ہی شہباز گل نے استعفیٰ کی پیشکش کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں باعزت طریقے سے رخصت ہونے کا موقع دیا جائے۔

ٹوئٹر@TheCurrentPK

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...