تجزیہ کار مظہر عباس نے شہبازگل کے مستعفی ہونے کی حقیقی وجہ بیان کردی

تجزیہ کار مظہر عباس نے شہبازگل کے مستعفی ہونے کی حقیقی وجہ بیان کردی
تجزیہ کار مظہر عباس نے شہبازگل کے مستعفی ہونے کی حقیقی وجہ بیان کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ شہباز گل کا مستعفی ہونا بھی پارٹی کے اندرونی اختلافات کا شاخسانہ ہے ، تحریک انصاف اندرونی اختلافات میں خود کفیل ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ شہبازگل نے کچھ روز قبل عثمان بزدار کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس کو عثمان بزدار پسند نہیں ہیں ، وہ تحریک انصاف چھوڑ دیں ،اس پر عثمان بزدار نے شہباز گل کو بلایا ہوگا اور کہا ہوتا کہ مجھے آپ پسند نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اندرونی اختلافات میں خود کفیل ہے ، تحریک انصاف کے اندر کے اختلافات سے لطف اندوز ہوناچاہئے ، عثمان بزدار کوعمران خان تبدیل نہیں کرنا چاہتے اور نہ وہ کریں گے ۔ شہباز گل کا مستعفی ہونا بھی پارٹی کے اندرونی اختلافات کا شاخسانہ ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...