شملہ معاہدہ اپنی موت مر چکا، مودی کشمیریوں کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتا : فاروق حیدرخان

شملہ معاہدہ اپنی موت مر چکا، مودی کشمیریوں کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتا : ...
 شملہ معاہدہ اپنی موت مر چکا، مودی کشمیریوں کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتا : فاروق حیدرخان

  


مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ شملہ معاہدہ اپنی موت مر چکا ہے،پاک فوج کشمیریوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی،آج 40 واں روز ہے، مقبوضہ کشمیر سب سے بڑی جیل میں  تبدیل ہو چکا  ہے،کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں،اِنہیں اپنے بہنوں ، بھائیوں اور دیگر اہل و عیال کی کوئی خبر نہیں کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں؟مودی کشمیریوں کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتا،حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں سبق دیتی ہے کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں،کشمیری ظلم کے خلاف ڈٹے رہیں گے جب تک کہ ان کو انکا حق نہیں مل جاتا۔

مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم آزادکشمیر فاروق حیدر خان نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام سیز فائر لائن کو توڑنا چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کو کہنا چاہتاہوں کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے جال میں نہ پھنسیں اس سے کشمیریوں کا مسئلہ سائیڈ لائن پر چلا جاتا ہے، شملہ معاہدہ اپنی موت مر چکا ہے،بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بعد اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی،افواج پاکستان پر پورا یقین ہے کہ جب وقت آیا تو وہ کشمیریوں کو مایوس نہیں کرینگے،اس سال کے آخر میں آزادکشمیر میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزراء اور دیگر نامور شخصیات کا مظفرآباد آنے پر شکرگزار ہوں،قائد اعظمؒ نے پاکستان کا کشمیریوں سے 72 سال پہلے جو رشتہ قائم کیا تھا آج بھی اسی طرح سے قائم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے جس طرح 14اگست کو مظفرآباد کا دورہ کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بالخصوص5اگست کے بعد جو اقدامات اٹھائے اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یونائٹیڈ نیشن  ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے جو چارج شیٹ شائع کی گئی ہے اس پر بھی ان کے شکرگزار ہیں۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...