نواز شریف کی طرح عثمان بزدار کا ”کلہ “بھی مضبوط ہے ، تجزیہ کار حامد میر کا دعویٰ

نواز شریف کی طرح عثمان بزدار کا ”کلہ “بھی مضبوط ہے ، تجزیہ کار حامد میر کا ...
نواز شریف کی طرح عثمان بزدار کا ”کلہ “بھی مضبوط ہے ، تجزیہ کار حامد میر کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ”کلہ“اسی طرح مضبوط ہے جس طر ح ضیاءالحق کے دور میں نواز شریف کا تھا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ یہ کہنا کہ عثمان بزدار عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں یانہیں تو اس سے پہلے یہ طے کرلیا جائے کہ عمران خان اپنے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں یا نہیں کررہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے بہت سے لوگ غیر مطمئن ہیں لیکن عثمان بزدار کا ”کلہ“ مضبوط ہے، ان کا ”کلہ“ اس طرح ہی مضبوط ہے جس طرح نواز شریف کا ضیاءالحق کے دور میں تھا ۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا”کلہ“ اس وقت تک مضبوط ہے جب تک عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہیں ۔انہوں نے کہا شہباز گل کے ہٹائے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو یہ محسوس ہورہا تھا کہ ان کے خلاف جو افواہیں گردش کررہی ہیں ، ان میں شہباز گل کا بھی کوئی کردار ہے ۔