شہباز گل کو کس جگہ تعینات کیا جارہاہے ؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے سابق ترجمان کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

شہباز گل کو کس جگہ تعینات کیا جارہاہے ؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے سابق ترجمان کے ...
شہباز گل کو کس جگہ تعینات کیا جارہاہے ؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے سابق ترجمان کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ امیدہے کہ شہباز گل کو بہترجگہ پر تعینات کیا جائیگا ، کارکردگی دکھانے اور نہ دکھانے والوں کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جاتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ امیدہے کہ شہباز گل کو بہترجگہ پر تعینات کیا جائیگا ، کارکردگی دکھانے اور نہ دکھانے والوں کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار عثمان بزدار نے اپنی ٹیم کو مضبوط کیاہے ، عون چودھری کے پاس کوئی قلمدان نہیں تھا ۔ وہ وزیر اعلیٰ کے مشیر کے طور پر کام کررہے تھے ۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے وزارتوں کو اختیارات دیئے ہیں، وزراءکے ساتھ بیورو کریٹس کی کارکردگی بھی جانچی جاتی ہے ، یہ استحقاق وزیر اعلیٰ پنجاب کاہے کہ کس کوکونسا عہدہ دیناہے ؟

مزید : قومی


loading...