ایرانی ریسلر نوید افکاری کو سزائے موت دے دی گئی

ایرانی ریسلر نوید افکاری کو سزائے موت دے دی گئی
ایرانی ریسلر نوید افکاری کو سزائے موت دے دی گئی
سورس: twitter/IASWIinfo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران میں نوجوان ریسلر نوید افکاری کو سزائے موت دے دی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق 27 سالہ یونانی نژاد ریسلر نوید افکاری کو نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل اور دیگر مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ایران کے صوبے فارس کے محکمہ انصاف کے سربراہ کاظم موسوی نے کہا کہ نوید افکاری کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متاثرہ خاندن کے اصرار پر آج صبح پھانسی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ نوید افکاری نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے جبری طور پر جرم کا اعتراف کرایا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نوید افکاری کی سزائے موت روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ نوید افکاری کو سیکیورٹی اہلکار حسن ترکمان کے قتل اور دیگر الزامات پر سزا سنائی گئی تھی اور ایران کی سپریم کورٹ نے بھی گزشتہ ماہ کے آخر میں ان کی اپیل مسترد کردی تھی۔

مزید :

کھیل -