موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد علی کے گھر سے ایک خاتون اور مرد گرفتار

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد علی کے گھر سے ایک خاتون اور مرد گرفتار
موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد علی کے گھر سے ایک خاتون اور مرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اب تک نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے موٹروے زیادتی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کے مبینہ گھر سے ایک خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اب تک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ میں لاہور پولیس، شیخوپورہ پولیس اور ایجنسیوں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے مبینہ گھر سے ایک خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملزم عابد علی کے چچا نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ان کے داماد اور عابد کے بھائی آصف کو گرفتار کیا ہے۔

چچا کے مطابق ملزم عابد گھر سے فرار ہے جبکہ اس کا بھائی آصف میرا داماد ہے، پولیس میرے داماد کو پکڑ کر لے گئی ہے، میری بیٹی اور اس کے بچوں کا کچھ پتا نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ چچا نے موقف اختیار کیا کہ ان کا داماد اور بیٹی غریب ہیں، اس لیے وہ ملزم عابد کے گھر میں رہتے ہیں۔ ملزم کا بھائی آصف ایک بریڈ کمپنی میں ملازم ہے، اس خاندان کا آبائی علاقہ فورٹ عباس ضلع بہاولنگر ہے۔