وزیراعظم کی بہتر پالیسیزاور فنانس ٹیم کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے: مشیر خزانہ 

وزیراعظم کی بہتر پالیسیزاور فنانس ٹیم کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے: مشیر ...

  

کراچی(آئی این پی) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ  نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم کی بہتر پالیسیزاورفنانس ٹیم کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے، عوام سے جو حکومت کی امیدیں ہیں، وہ پوری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اووسیزچیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے حکومت نے سخت فیصلے کیے، ہم نے حکومت کیاخراجات میں کمی کی،فوج کے اخراجات منجمدکیے، پاکستان کے کمزور ترین طبقے کی مدد کا فیصلہ کیا گیا، سابق قبائلی اضلاع کے لیے 152ارب کا پیکج رکھا۔ مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بہتر پالیسیزاورفنانس ٹیم کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے، حکومت نیبرآمدات میں اضافے کیلیے متعددمراعات دیں، گزشتہ مالی سال میں حکومت نیکوئی مالی گرانٹ نہیں دی۔

، یوٹیلٹی بل میں آسانی اورآسان قرض دیے گئے، کورونا کے بعدملکی معیشت پربرے اثرات پڑے۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ احساس پروگرام سمیت حکومت کیدیگراقدامات کوسراہاجارہاہے، مشکل صورتحال میں غریبوں کی امدادکامنصوبہ شروع کیا، کورونا میں کمی کیساتھ اچھے اثرات نمودار ہورہے ہیں، کھاد،گاڑیوں،سیمنٹ اورموٹرسائیکل کی پیداواربڑھی ہے، ہماری کوشش ہے دنیا کے عالمی سرمایہ کاروں کو مائل کیا جائے۔ ہماری کوشش ہے نچلے طبقے کی مزیدمددکی جائے، عوام سیجوحکومت کی امیدیں ہیں وہ پوری کرنے جارہے ہیں، کورناکی وجہ سے جی ڈی پی گروتھ میں کمی ہوئی، حکومتی اقدامات کے باعث 2سال میں 5ہزارارب کی بچت کی گئی جبکہ کوروناکے باعث ترقی کی شرح اورٹیکس محاصل میں کمی ہوئی۔

مشیرخزانہ

مزید :

علاقائی -