چین نے تبت سے منسلک سرحد سے گرفتار 5 شہری رہا کردیئے، بھارتی فوج

  چین نے تبت سے منسلک سرحد سے گرفتار 5 شہری رہا کردیئے، بھارتی فوج

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے تبت سے منسلک سرحد سے گرفتار کیے گئے بھارت کے 5 شہریوں کو رہا کردیا جبکہ چینی حکام نے اغوا کے تاثر کو رد کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو بھارتی جاسوس قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا تھا مشرقی ریاست کی سرحد سے حراست میں لیے گئے پانچوں شہریوں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیاگیا۔بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ہریس وردھن پانڈ ے نے بیان میں کہا رہا ہونیوالے افراد کو اب 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا اور اس کے بعد ہی اہلخانہ کے حوالے سے کیا جائیگا۔ بھا ر ت کے 5 نوجوان شکار کھیلنے گئے اور غلطی سے متنازع سرحد پار کرلی جبکہ اس سے قبل چین کی سرحد سے منسلک ریاست اروناچل پرادیش میں اسی طرح کے دو واقعات پیش آچکے ہیں۔چینی حکام کا کہنا تھا پانچوں افراد شکاریوں کے لباس میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس تھے اور انہیں اغوا کرنے کے دعوے کو مسترد کیا۔

بھارتی فوج

مزید :

علاقائی -