اقبال ٹاؤن، باٹا پور سمیت مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں 

اقبال ٹاؤن، باٹا پور سمیت مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں مسلح ڈاکو عاصم کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ25کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔اقبال ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو حمزہ کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ70ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔ گارڈن ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو جمیل اور فیملی سے2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیورات۔ غازی آباد کے علاقے میں طاہر اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار نقدی و زیورات۔شفیق آباد میں فاروق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 40ہزار۔ساندہ میں صادق سے گن پوائنٹ پر80ہزار نقدی موبائل فون اور لیاقت آباد سے گن پوائنٹ پر منصور سے 16ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،چور گرین ٹاون اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں، نواں کوٹ۔فیکٹری ایریا اور گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -