ابتک 8.4 ملین متاثرین کو طبی امداددی جاچکی ہے، ڈی جی ریسکیو

ابتک 8.4 ملین متاثرین کو طبی امداددی جاچکی ہے، ڈی جی ریسکیو

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس اپنے آغاز سے اب تک 8.4 ملین ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر چکی ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ہر گھر میں طبی امداد دہندہ کا پروگرام پہلے ہی شروع کررکھا ہے اوراس سلسلے میں پنجاب بھرکی یونین کونسلوں میں دس لاکھ سے زائد رضا کاروں کی تربیت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت طبی امداد کی بدولت کسی بھی حادثہ و سانحہ کے متاثرین کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔

 قبل ازیں سربراہ شعبہ کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن مس دیبا شہنازاختر نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020 میں شروع کردہ پروگرام??ہر گھر میں ابتدائی طبی امداد دہندہ کے تحت پنجاب بھر میں دس لاکھ سے زائدشہریوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جا چکی ہے۔ جن میں سے 3لاکھ28ہزار1سو32  خواتین ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کمیونٹی اینڈ سیفٹی ونگ ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ریسکیو اسکاؤٹس کے ذریعے ابتدائی طبی امداد اورسیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ صرف بہترطور پرتربیت یافتہ شہری  ابتدائی مرحلے میں ہنگامی صورتحال سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کرکے بیماری اور اموات کی شرح کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ زندگی بچانے کی مہارتیں سیکھ کر زندگیاں بچانے کے اس مشن میں ریسکیو1122کا ساتھ دیں کیونکہ محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔بعد ازاں ڈی جی ریسکیو پنجاب نے ا?گاہی واک کی قیادت بھی کی جو ر یسکیو کمانڈ اینڈ کنٹر ول روم سے شروع ہوئی اور ایل او ایس،شمع چوک فیروز پور روڈسے ہوتے ہوئے اسی جگہ اختتام پذیر ہو گئی۔ ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے آگاہی واک میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکاروں، ریسکیورز، سنئیر مینجمنٹ اور لاہور کے سینئر افسران نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت اورضرورت پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فرسٹ ایڈکی اہمیت بارے پیغام درج تھے۔

مزید :

علاقائی -