لاہور سیالکوٹ موٹروے پرسفرکرنیوالوں کیلئے الگ ہیلپ لائن قائم 

لاہور سیالکوٹ موٹروے پرسفرکرنیوالوں کیلئے الگ ہیلپ لائن قائم 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور سیالکوٹ موٹروے پرسفرکرنے والوں کیلئے الگ ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔ موٹروے پر سفر کرنیوالے ہیلپ لائن 1124 پررابطہ کرسکتے ہیں، مسافر حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں نئی ہیلپ لائن پررابطہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔آئی جی پنجاب انعام غنی کی طرف سے مشترکہ ٹیموں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت کرنے کا کا حکم دیا گیا ہے۔

 اور اس سلسلے میں 250 پولیس اہلکارلاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پٹرولنگ اورسیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ موٹر وے پر آئے روز ڈکیتی اور دوسرے جرائم کی وارداتیں پیش آنے کی اطلاعات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -