منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کی بیٹی جویریہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

  منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کی بیٹی جویریہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست ...

  

لاہور(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی صاحبزادی جویریہ علی کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کے لئے دائر درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ انہیں نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد کیاگیا ہے،عدالت کے پیشی کے موقع پر رش اور دھکم پیل کی صورتحال ہوتی ہے،ٹرائل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے عدم پیشی سے ٹرائل میں رکاوٹ نہیں آئے گی،عدالت سے استدعاہے کہ مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے اور ان کی جگہ عدالت میں پیشی کے لئے نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -