گارڈن ٹاؤن، اے ایس آئی نے تھانے کے اندرخودکو گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا 

گارڈن ٹاؤن، اے ایس آئی نے تھانے کے اندرخودکو گولی مار کرزندگی کا خاتمہ ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گاڑدن ٹاؤن میں اے ایس آئی  نے  تھانے کے اندر خود کوگولی مار کر زندگی ختم کر لی۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس کے 54 سالہ اے ایس آ ئی مجید گجر معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آ کر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے متوفی کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق متوفی کاہنہ کے علاقے سنٹرل پارک بدوکی گاؤں کا رہائشی تھا اور 5 بچوں کا باپ تھا۔ متوفی ایک بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔جبکہ دوسرے بیٹے کی جسمانی معذوری کی وجہ سے وہ شدیدذہنی تناؤکا شکار تھا ساتھی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمجید ایک سال سے تعینات تھا اور اے ایس آئی ذہنی طورپرپریشان رہتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی اختر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے اس کا گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -