ماڈل ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد کا نوجوان پر تشدد

  ماڈل ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد کا نوجوان پر تشدد

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مقامی شہری نعیم یوسف پر حملہ کر دیا،زبردست تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ویلنشیا ٹاؤن کے رہائشی نعیم یوسف اپنے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے روک کرگھونسے اور تھپڑ مارنا شروع کر دیئے۔شور مچانے پر راہگیر بھی پہنچ گئے جس پر حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔نعیم یوسف کا کہنا ہے کہ میں نے پولیس کو بروقت مطلع کیا، رپورٹ تو درج کر لی گئی تاہم حملہ آوروں کے خلاف تین روز گزرنے کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی۔اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ملزمان تلاش کر رہے ہیں اور جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -