نوانکوٹ،خاتون کے قتل میں ملوث ماں سمیت 2بیٹے گرفتار

   نوانکوٹ،خاتون کے قتل میں ملوث ماں سمیت 2بیٹے گرفتار

  

 لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے خاتون کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث اس کے سوتیلے بیٹوں کوماں سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل کاربین برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان نے قتل کی لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشاد کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف شواہد کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے  اپنی سوتیلی ماں شکیلہ کو قتل کرنے والے2سگے بھائیوں کاشف، آصف اوران کی سگی ماں شکیلہ کوگرفتارکر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کے والد عبد الرشیدنے 2شادیاں کر رکھی تھیں جسکا انہیں رنج تھا۔

ملزمان نے تقریباً ایک ماہ قبل رکشے میں بیٹھی اپنی سوتیلی ماں پر فائرنگ کر دی  تھی۔فائرنگ سے سوتیلی ماں مقتولہ شکیلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔قتل کی واردات کے بعدملزمان کاشف اور آصف اپنی سگی ماں شکیلہ سمیت موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان سے آلہ قتل کاربین برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -