مختلف مظاہروں میں 4430 سے زائد افراد کو منتشر کیا،اینٹی رائٹ فورس

 مختلف مظاہروں میں 4430 سے زائد افراد کو منتشر کیا،اینٹی رائٹ فورس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اینٹی رائٹ فورس نے گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف مظاہروں میں 4430 سے زائد افراد کو پرْامن طور پر منتشر کیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی اینٹی رائٹ فورس جمیل ظفرنے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 47 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 155 دستے روانہ کئے گئے۔یوم دفاع 6 ستمبر کی مناسبت سے ایوان عدل اور پریس کلب کے باہرنکلنے والی ریلیوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی۔اینٹی فورس کے 100سے زائد جوانوں نے مجالس ڈیوٹی سر انجام دی۔مجالس اور جلوسوں پر سکیورٹی کے حوالے سے 500 سے زائد بیریئرز لاہور کی تمام ڈویژن میں بھجوائے گئے۔مذہبی،سیاسی وسماجی 34سے زائد اجتماعات پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیاگیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 100سے زائد اے ا?ر ایف لیڈی اہلکاروں نے شہر بھر میں لا اینڈ ا?رڈر ڈیوٹی سر انجام دی۔سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 500سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔اجلاس پنجاب اسمبلی کے موقع پر 80 سے زائد جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔

مزید :

علاقائی -