بہترین کارکردگی پر ٹریفک وارڈنز میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم 

  بہترین کارکردگی پر ٹریفک وارڈنز میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہدایت پر بہترین کارکردگی پر وارڈنز کو انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سی ٹی او لاہور سید حماد عابد اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے شرکت کی، سی ٹی او لاہور نے انسپکٹر رانا شہزاد اور آصف بھٹی کو بیسٹ سیکٹرز انچارجز کو ٹائٹل سے نوازا گیا، جبکہ ٹریفک وارڈن ہشام لودھی، علی اختر، اعجاز اور یاسر کو بہترین پٹرولنگ آفیسر مقرر کیا گیا، ٹریفک وارڈن عدنان،  عمران،  ذوالفقار اور سنیل فلپ بہترین پوائنٹ ڈیوٹی آفیسر مقرر کیا گیا جبکہ لیڈی ٹریفک وارڈن افراء سعید کو بطور بہترین لائسنسنگ آفیسر تعریفی سند سے نوازا گیا، اسی طرح لیڈی وارڈن نازش، ناہید اختر، انیس خان عدیل، سنیل کو بھی انعامات دئیے گئے، عدنان، نبیل، فرزند اور ظہیر سمیت 21 اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، پوائنٹس سسٹم پر کارکردگی کو جانچتے ہوئے ہر ماہ انعامات دئیے جائیں گے، ان کامزید کہنا تھا کہ شہریوں کی مدد، فرض شناسی، فرائض میں ذمہ داری،ٹرن آوٹ اور اچھے کنڈیکٹ پر پوائنٹس ملیں گی، شہریوں سے ناروا سلوک،غیر حاضری، فرائض میں عدم دلچسپی اور سزا ملنے کیصورت میں پوائنٹس کم ہونگے، اچھی شہرت، فرض شناشی، اچھے ٹرن آوٹ پر 05،05  پوائنٹس ملیں گیں، فرائض میں ذمہ داری پر 05 پوائنٹس، اور اورآل کنڈٹ پر 05 پوائنٹس ملیں گے،  سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی مدد کرنے، دوران ڈیوٹی کسی قانون شکن عناصر کی سرکوبی اور گمشدہ اشیاء کی شہریوں تک باحفاظت واپسی  پر 10 پوائنٹس ملیں گے، سرکاری امور کی بہترین سرانجام دہی اور ریکارڈ کی تکمیل پر 10 پوائنٹس ملیں گے، بریفنگ،  ڈی بریفنگ میں حاضر آنے پر 10 پوائنٹس ملیں گے،  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موثر کارروائی پر 10 سے لے کر 100 پوائنٹس ملیں گے،ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے غیر حاضر رہنے پر 10 پوائنٹس جبکہ 04 یوم غیر حاضر ہونے والوں کو انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا، شہریوں کی طرف سے بعداز انکوائری کمپلین درست ثابت ہونے پر 15 پوائنٹس منفی ہوں گے، سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کرپشن کی شکایت درست ثابت ہونے پر منفی ہوں گے، معمولی سزا پر 20 پوائنٹس منفی اور بڑی سزا پر انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا بنیادی مقصد ٹریفک کی روانی، قانون کی پاسداری اور شہریوں کو قوانین سے آگاہی دینا ہے۔

مزید :

علاقائی -