شیخوپورہ، ملزمان کی تیمار داری کیلئے جانیوالی فیملی پر فائرنگ،ایک جاں بحق

شیخوپورہ، ملزمان کی تیمار داری کیلئے جانیوالی فیملی پر فائرنگ،ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ فیکٹری کے علاقہ گٹ والا بدوروڈ کے قریب7مسلح افراد نے تیمار داری کے لیے جانے والی فیملی پر اندھادھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے ایک شخص قتل فیملی نے کھیتوں میں لیٹ کر جانیں بچائیں مقتول کے والد مہر علی کی تحریری درخواست پر5نامزد ملزمان سمیت7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
،مقدمہ مدعی کے مطابق وہ ڈیرہ چوہدری فیاض سے گھٹ والا میں اپنے زخمی عزیز وارث علی سکنہ ڈیرہ مشین والامیں اسکی تیمارداری اور قرض کی رقم واپس کرنے کے لیے انکا بیٹا امانت علی،بہو،بیٹی کنیز بی بی اوربیٹے رحمت علی کے ہمراہ جارہے تھے کہ ملزمان اسلم،کالا،اکرم،شفیق اور یونس وغیرہ نے للکارہ مارتے ہوے کہا کہ امانت علی زندہ بچ کر نہ جائے اور اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میرا بیٹا امانت علی جان بحق ہوگیاجبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مذکورہ ملزمان نے وارث علی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھاہمارا یہ قصور تھا کہ ہم مضروب کی تیمارداری کے لیے ان کے گھر جارہے تھے فیکٹری ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -