فیروز والہ، مختلف واقعات میں 2افراد قتل،2لاشیں برآمد

فیروز والہ، مختلف واقعات میں 2افراد قتل،2لاشیں برآمد

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں دشمنی کے بنا پر نوجوان قتل مریدکے میں دوست نے گولی مار کر دوست کو ہلاک کر دیا۔ لاہور روڈ کی آبادی کلہ ورکاں میں سابقہ جھگڑے کی بنا پر دو سگے بھائیوں اسلم اور کالا نے دیگر ساتھیوں کی فائرنگ کر کے نوجوان امانت علی کو ہلاک اس کے ساتھی وارث کو زخمی کر دیا فرار ہو گئے فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر اسلم، کالا، اکرم، شفیق وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سلامت پورہ میں معمولی جھگڑے پر دلاور نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے دوست بشیر احمد کو ہلاک کر دیا۔

 ملزمان فرار ہو گئے لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر میں گھر کے اندر سے تشدد زدہ نوجوان جاوید حسین کی لاش ملی فیکٹری ایریا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال بھجوا دی شاہدرہ میں مکان کی چھت سے چالیس سالہ نا معلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی تا ہم اس کی شناخت نہ ہو سکی متوفی اکیلا ہی مکان میں رہتا تھا۔

مزید :

علاقائی -