موٹروے سانحہ،عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پیشرفت سے آگاہ کردیا

موٹروے سانحہ،عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پیشرفت سے آگاہ کردیا

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان رابطہ ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو موٹر وے واقعے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق دوران گفتگو عثمان بزدار نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہورہی ہیں، تمام صورتحال کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی خاتون سے ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے، ملزم کا نام عابد علی ہے جو بہاولنگر کا رہائشی اور جرائم پیشہ ہے۔27 سالہ ملزم پہلے سے اشتہاری ہے، ملزم کی تصویر، پتا اور والد کے نام سامنے آچکے ہیں، تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

 پیشرفت

مزید :

صفحہ اول -