خداکے مہمانوں کی خدمت دنیا و آخرت کی کامیابی،سعودی سفیر 

  خداکے مہمانوں کی خدمت دنیا و آخرت کی کامیابی،سعودی سفیر 

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایک تقریب میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ شفیق کاشف کو عازمین حج وعمرہ کی بہترین خدمات پر شیلڈ پیش کی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث بنے گی۔

 جو لوگ مالی منفعت سے بالا تر ہو زائرین کی راہنمائی اور خدمت کرتے ہیں وہ لائقِ تحسین ہیں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر سابق وزیر مواصلات سینیٹر حافظ عبدالکریم بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -