رائیونڈ،2موٹر سائیکلوں میں ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

رائیونڈ،2موٹر سائیکلوں میں ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ جیا بگا روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا معمولی زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق محمد شان ولد نامعلوم عمرتقریبا18سال اپنے ساتھی ساجد ولد ظفر قوم مسیح سکنہ ترکھان والا نواں پنڈ ضلع قصور سے موٹر سائیکل نمبری LEP360/07پر قصور سے لاہور کی طرف جا رہے تھے جب جیا بگا کے قریب پہنچے تو سامنے سے تیز رفتار نامعلوم ہنڈا 125سوار ان سے آٹکرایا جس کے نتیجہ میں محمد شان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ساجد معمولی زخمی ہوا تھانہ سٹی رائے ونڈ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -