رائیونڈ،جیابگا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

رائیونڈ،جیابگا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائیونڈکے نواحی گاؤں جیا بگا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45سالہ شخص شدید زخمی۔بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے نواحی گاؤں جیا بگا میں گزشتہ رات 45سالہ ندیم اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم شخص دیور پھلانگ کر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا  گولی اس کے پیٹ میں لگی اسے زخمی حالت میں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے جبکہ تھانہ سٹی رائے ونڈ کی پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -