سانحہ موٹروے،سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کیلئے درخواست دائر

سانحہ موٹروے،سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کیلئے درخواست دائر

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)لاہور موٹر وے جنسی زیادتی واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔  آئینی درخواست اسلام آبادکی دو خواتین وکلاء کی طرف سے جہانگیر جدون کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے حاضرسروس جج کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرکے سانحہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ استدعا کی گئی کہ سی سی پی اولاہور محمد عمر شیخ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے متاثرہ خاندان اوربد اخلاقی کا شکار خاتون کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے درخواست میں وفاق،آئی جی پنجاب،آئی جی موٹر ویز اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ پاکستان اْن دس ممالک میں شامل ہے جہاں جنسی بد اخلاقی کے واقعات رونما ہوتے ہیں،پنجاب میں ایک سال کے دوران 14850 خواتین،بچوں اور بچیوں کے اغوا ء اور جنسی بداخلاقی کے واقعات رپورٹ ہوئے،جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں قائم کیا جائے، استدعا کی گئی کہ  واقعہ کی موثر تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور موٹر ویز اور ہائی ویز پر شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع منصوبہ بنانے کا حکم دیا جائے۔

جوڈیشل کمیشن

مزید :

صفحہ اول -