ملک میں کورونا وائر س کے مزید 479مریضوں اور  5اموات کی تصدیق

    ملک میں کورونا وائر س کے مزید 479مریضوں اور  5اموات کی تصدیق

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پاکستان میں اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہے ہیں اور اب تک مجموعی کیسز میں سے 96 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 160 ہے جس میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 536 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 376 کا انتقال ہوا ہے۔ 12 ستمبر کی شام تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 479 مریضوں اور 5 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 330 افراد شفایاب بھی ہوگئے، جس میں بلوچستان کے گزشتہ روز کے 119 کیسز بھی شامل تھے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 205 نئے کیسز اور 3 اموات کی تصدیق ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہوگئی۔اس کے علاوہ مزید 3 اموات نے مجموعی تعداد کو 2 ہزار 443 تک پہنچا دیا۔ملک میں آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 69 مریض اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 97 ہزار 602 ہوگئی۔اس کے علاوہ ایک فرد کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 215 تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 30 افراد کو متاثر کرگیا۔ان نئے مریضوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 862 تک پہنچ گئی۔ملک کے کم متاثر علاقوں میں سے ایک گگلت بلتستان میں کورونا کی عالمی وبا کے 33 نئے کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ان 33 نئے مریضوں نے کیسز کی مجموعی تعداد کو 3 ہزار 164 تک پہنچا دیا۔اس کے علاوہ ایک فرد کا انتقال مجموعی تعداد کو 74 تک لے گیا۔پاکستان کے سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 23 نئے مریض سامنے آئے۔آزاد کشمیر میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 389 ہوگئی۔ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھں ٹوں میں 330 مریض شفایاب ہوگئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 330 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 536 تک پہنچ گئی۔ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے۔

مزید :

صفحہ اول -