میر ابیٹا بداخلاقی میں ملوث ہے تو سرعام گولی ماردیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، والد

  میر ابیٹا بداخلاقی میں ملوث ہے تو سرعام گولی ماردیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے پر خاتون سے بداخلاقی کیس میں مرکزی ملزم عابد علی کے والد کا کہنا ہے اگر اس کا بیٹا واردات میں ملو ث ہے تو اسے گولی ماردی جائے، لواحقین کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا اس کے بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، وہ ایک بیٹی کا باپ ہے اور فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ملزم کے والد نے کہا 2 روز قبل ملزم عابد علی شام کو 6 بجے ہمارے گھر چھانگا مانگا آیا اور اگلی سہہ پہر کو واپس گیا۔ ملزم نے صرف تیسری جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ اگر میرا بیٹا اس واردات میں ملوث ہے تو مجھے اسے گولی مارنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ملزم عابد والد

مزید :

صفحہ اول -