کرول گاؤں میں سرچ آپریشن 3ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار، تفتیش شروع
لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور کی سپیشل برانچ سی آئی اے اور ضلعی پولیس پر مشتمل مختلف ٹیموں نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے اجتماعی بداخلاقی کیس کے وقوعہ سے ملحقہ کرول گاؤں میں سرچ آپریشن کر کے اجتماعی بداخلاقی کیسوں میں ملوث تین ریکارڈ یافتہ ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران کرول گاؤں کے کچھ گھروں پر تالے بھی پائے گئے، جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے تالہ لگے گھروں کے مکین گزشتہ تین روز سے تالے لگا کر جا چکے ہیں۔ پولیس نے ان گھروں کے مکینوں کے بارے میں بھی تفتیش شروع کردی ہے۔
سرچ آپریشن