سی سی پی او کو بیان دینے سے روک دیاگیا

 سی سی پی او کو بیان دینے سے روک دیاگیا

  

 لاہور)کر ائم رپو رٹر)آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس پر بیان بازی سے روک دیا۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے احکامات میں سی سی پی او لاہور کو واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ اس کیس کے حوالے سے لاہور پولیس کی جانب سے مقررہ کئے گئے فوکل پرسن پالیسی بیان دیا کریں گے۔ آئی جی پولیس پنجاب نے سی سی پی او عمر شیخ کو بیان بازی سے روکنے کی وجہ ان کے کیس کے حوالے سے حالیہ غیر سنجیدہ بیان پر اٹھنے والے سوالات بتائے ہیں، جس کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کو مختلف خواتین تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ہے، واضح رہے سی سی پی او لاہور نے سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا تمام ملبہ متاثرہ خاتون پر ڈال دیا تھا۔

آئی جی انعام 

 کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -