میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 55واں یوم شہادت،آرمی چیف کی طرف سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 55واں یوم شہادت پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر راجا عزیز بھٹی شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں لادیاں ضلع گجرات میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دھرتی ماں کے بہادر بیٹے کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس پر موقع فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
عزیز بھٹی شہید نشان حیدر