عمران کیخلاف ہرجانہ کیس،عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے:شہباز شریف

  عمران کیخلاف ہرجانہ کیس،عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مسلم لیگ(ن) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں استدعا کی ہے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کی سماعت کرے۔ فرانزک لیبارٹری نوازشریف کی قیادت میں ہمارے دور میں بنائی گئی۔ قومیں نعروں اور جھوٹے الزامات لگانے سے نہیں بنتیں، 2018ء میں جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو چینی کی قیمت اٹھاون اور آج سو روپے سے زائد ہے۔ گندم کی کٹائی کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا امگر گندم غائب ہو گئی، آٹا تیل کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ ہوا، مخالفین کو دیوار سے لگانے کے علاوہ اور کوئی کام نہ ہو تو پھر عام آدمی پریشان ہو کر آسمان کی طرف دیکھتا ہے۔ پنجاب کے افراد کیلئے لیبارٹری نواز شریف کے دور حکومت میں تعمیر کی گئی، جسے آج قومی اثاثے کی اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔ قومیں خدمات اور کام کرنے سے بنتی ہیں نعرے اور جھوٹے الزامات لگانے سے نہیں۔ ہفتہ کے روز لائرز ونگ کنونشن سے خطاب میں انکا کہنا تھا قیام پاکستان کے وقت مسلم لیگ کے قائد بھی وکیل تھے، گجرپورہ میں خاتون سے زیادتی پر ظالموں کو نہیں پکڑا گیا، گجرپورہ واقعہ پر معصو مہ کا سا تھ دینے کے بجائے حکومت کہہ رہی ہے، خاتون رات کو کیوں باہر نکلی، قوم کی بیٹی اس راستے سے کیوں گئی اس راستے سے کیوں گئی،جو افسوس کی بات ہے، پولیس افسر کہتا ہے خا تون کی گاڑی میں پیٹرول کیوں ہوا۔ آج ہم سمیت کسی سیاسی جماعت نے اس مسئلے پرپی ٹی آئی کی طرح سیاست نہیں کی،قوم کو یاد ہے قصور میں قوم کی بچی ذینب کا واقعہ ہوا تو کس طرح اسے سیاست کی نذر کیاگیا،قصور میں زینب کیس کو اس وقت پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا،میں صبح تین بجے قصور گیا، مظلوم بچی کے والد سے ملا اور فرا ہمی انصا ف کا عہد کیا،زینب کے مجرم کی گرفتاری اور قانون کے مطابق اسے سزا ہونے تک ہم سوئے نہیں،نوازشریف کی قیادت میں ہم یکسو رہے اور بہترین تفتیش کے ذریعے مجرم کو کیفر کر د ار تک پہنچایا،وقت نے ثابت کیا جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں،آج ظالموں کو گرفتار کرنے کے بجائے کہاجاتا ہے کہ قوم کی بیٹی رات کو کیوں نکلی؟۔دوسری طرف ٹویٹر پر شہباز شر یف نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے جھوٹ کیخلاف میری جانب سے دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں 33 بار التوا لیا جا چکا ہے۔ میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ روزانہ بنیادوں پر اس مقدمے کی سماعت کی جائے۔ 3 سال گزر گئے لیکن عمران خان نے مقدمے میں تحریری جواب نہیں دیا۔
شہباز شریف 

مزید :

صفحہ اول -