10 دن میں کورونا ویکسین ٹرائل شروع ہوں گے، اسد عمر

 10 دن میں کورونا ویکسین ٹرائل شروع ہوں گے، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  پاکستان میں کرونا ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، یہ ٹرائلز آئندہ 10 دنوں کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 10 دن میں کرونا ویکسین ٹرائل شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین میں تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا، یہ ٹرائلز دس دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -