اورنج ٹرین کے منظور ہونے والے کرائے میں 10روپے مزید اضافے کا فیصلہ 

اورنج ٹرین کے منظور ہونے والے کرائے میں 10روپے مزید اضافے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)اورنج ٹرین کے منظور ہونے والے کرائے میں 10روپے مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، اورنج ٹرین کا کرایہ 50روپے مقرر کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سمری کابینہ کوارسال کردی گئی۔سمری میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمنٹرینز کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اورنج ٹرین کا کرایہ 40سے 50روپے مقرر کرنے کی تجویز دی۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا کرایہ چالیس روپے مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ کابینہ کے اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی سمری پر جائزہ لیا جائے گا۔ حکام کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد اورنج ٹرین کا کرایہ 40 سے 50 روپے مقرر کردیا جائے گا۔
اورنج ٹرین 

مزید :

صفحہ اول -