مسئلہ فلسطین، پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ 

   مسئلہ فلسطین، پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ مشرق وسطی امن عمل اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔بحرین اسرائیل امن معاہدے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف برقرار ہے۔مشرق وسطی میں امن و استحکام پاکستان کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم فلسطینی عوام کے حق استصواب رائے سمیت تمام حقوق تسلیم کیے جانے کے عہد پرقائم ہیں،ایک مستقل اور طویل المدت قیام امن کیلئے پاکستان ہمیشہ سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، یہ دو ریاستی حل متعلقہ اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے، اس حل کے مطابق سرحدیں 1967 سے قبل کے حالات کے مطابق اور القدس الشریف فلسطین کا دارلحکومت ہو گا۔ موجودہ حالات میں پاکستان کا موقف فلسطینیوں کی خواہشات اور حقوق کی فراہمی کے تناظر میں ہو گا، اس موقف کا انحصار علاقائی امن،سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر بھی ہوگا۔

زاہد حفیظ چودھری

مزید :

صفحہ اول -