نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو موصول

  نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو موصول

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو موصول ہوگئے۔وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت نے اراضی اسکینڈل میں جاری کیے ہیں۔ ہائی کمیشن اہلکار پیر کو وارنٹ بذات خود نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچائے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

نواز شریف 

مزید :

صفحہ اول -