تعلقات استوار کر کے بحرین بھی اسرائیلی ”جرائم“میں حصہ دار بن گیا:ایران

تعلقات استوار کر کے بحرین بھی اسرائیلی ”جرائم“میں حصہ دار بن گیا:ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کی طرف سے اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کے فیصلے کے بعد ایران نے انتباہی انداز میں کہا ہے بحرین اب اسرائیلی ’جرائم‘ میں حصہ دار بن گیا ہے۔عرب ریاست بحرین نے 11 ستمبر کو فیصلہ کیا وہ اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات معمو ل پر لائے گی۔ اس فیصلے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی طرف اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں تنہائی کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی انتظامیہ کی ان سفارتی کوششوں کا ایک مقصد مشرق وْسطیٰ میں ایران کی مخالف ایسی ریاستوں کے درمیان تعاون بڑھانا ہے جو ایران کیخلاف امریکی تحفظات میں شریک ہیں۔امریکی صدر نے اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کا اعلان نائن الیون حملوں کو 19 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیا۔اس سے قبل انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ تینوں سربراہوں نے ایک مختصر مشترکہ بیان بھی جاری کیا جس میں اسرا ئیل اور بحرین کے تعلقات معمول پر لانے کے فیصلے کا بتایا گیا۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران بحرین دوسری ایسی عرب ریاست بن گئی ہے جس نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران 

مزید :

صفحہ اول -