ترکش ایئر لائن پیگاسس کا کراچی کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ

  ترکش ایئر لائن پیگاسس کا کراچی کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)ترکش ایئر لائن پیگاسس نے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔پیگاسس کی پہلی پرواز استنبول کے صبیحہ گوکن ایئر پورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ کے لیے اڑان بھرے گی۔پیگاسس کی پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے آپریٹ ہوں گی، جب کہ قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ سے استنبول روانہ ہوں گی، پیگاسس ایئر لائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کے لیے لے جائے گی۔ترکش ایئر لائن دسمبر 2020 سے ہیتھرو ایئر پورٹ سے براہ راست پروازیں لندن سے لاہور اور اسلام آباد بھی شروع کرے گی۔
ترکش ایئر لائن

مزید :

صفحہ اول -