5سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک کی ضرورت نہیں 

  5سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک کی ضرورت نہیں 

  

 نیو یارک (آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بچوں میں کورونا وائرس کی وباء سے متعلق احتیاطی ہدایات جاری کر دیں۔عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق درجہ بندی کر دی، یہ درجہ بندی 5 سال سے کم عمر بچوں، 6 سے 12 سال کے بچوں اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے کی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔سکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا وائرس سے متعلق 12 سال سے زائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہئے، بچوں کیلئے کھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائنز کا خیال رکھا جائے۔سکول میں بچوں کے لیے کھیل کے دوران ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے، اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔

ہدایات 

مزید :

صفحہ اول -