لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا زیرسماعت مقدمات بروقت نمٹانے پر اتفاق

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا زیرسماعت مقدمات بروقت نمٹانے پر اتفاق

  

لاہور(نا مہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کا سائلین کوبروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے فل کورٹ کااجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کی،فل کورٹ کااجلاس میں لاہورکی ججز لائبریری میں منعقد ہوا جس میں زیر التوا اور زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے سے متعلق تبا د لہ خیال کیاگیا،اجلاس میں ماتحت عدالتوں میں سائلین کے زیر سماعت مقدمات کو بروقت نمٹانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیاہے،اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد ا حمدخان، جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہدوحید، جسٹس عاطرمحمود، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس شاہدبلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جوادحسن،جسٹس اسجدجاویدگھرال، جسٹس  شاہد کریم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سید شہباز علی رضوی سمیت د یگر ججوں نے شرکت کی،رجسٹرار لاہورہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ہائیکورٹ ملک جاوید اقبال بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ججز اتفاق

مزید :

صفحہ آخر -