دینی مدارس میں طلباء پر تشدد کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

دینی مدارس میں طلباء پر تشدد کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

  

لاہور(نا مہ نگار)دینی مدارس میں طلباء پر تشدد روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔حافظ ملک عبدالباسط کھٹانہ نے اپنی درخواست میں وفاقی وزرات تعلیم اور وزات مذہبی امور کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان مدارس تعلیمی بورڈ آرڈیننس 2001 ء کے تحت دینی مدارس کے نصاب، اساتذہ کی تربیت اور دیگرامور کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔عدالت سے استدعاہے کہ وفاقی حکومت کو مدارس میں بچوں پر تشدد روکنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم دیا جائے۔

درخواست

مزید :

صفحہ آخر -