موٹر وے اجتماعی بداخلاقی کیس  سپریم کورٹ میں درخواست دائر 

موٹر وے اجتماعی بداخلاقی کیس  سپریم کورٹ میں درخواست دائر 

  

لاہور(نا مہ نگار)ہیومین رائٹ سیل نے رنگ روڈ کے قریب سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کے کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،یہ درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیومین رائٹ سیل کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست گزار ہیومن رائٹ سیل کے صدر مدثر چودھری ایڈووکیٹ سمیت دیگر کی درخوا ستوں میں سی سی پی او لاہور کیخلاف کارروائی اور جوڈیشل انکوائری بنانے کی استدعا کی گئی،درخواست گزاروں کا مزید موقف ہے کہ سپریم کورٹ موٹر وے خاتون زیادتی کیس کا سوموٹو لے،دیگر درخواست گزاروں میں رانا نعمان اور غلام مجتبی شامل ہیں۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -