ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں احد خان چیمہ سمیت 10ملزم بری

  ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں احد خان چیمہ سمیت 10ملزم بری

  

 لاہور(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت 10ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کرنے کا حکم بھی جاری کردیاہے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست کو منظور کیا ہے،نیب نے احد خان چیمہ سمیت دیگر خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی استدعا کی تھی،ملزمان پر ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا،یادرہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اس کیس میں ڈیرھ سال گرفتار رہے اور ان کی لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی، احد خان چیمہ آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

احد چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -