توہین آمیز مواد پر مشتمل دو غیر ملکی، ایک پاکستانی کتاب پر پابندی

 توہین آمیز مواد پر مشتمل دو غیر ملکی، ایک پاکستانی کتاب پر پابندی

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت سمیت چاروں صوبوں میں توہین آمیز مواد پر مشتمل دو غیر ملکی اور ایک پاکستانی کتاب پر پابندی عائد کردی ہے،دی فرسٹ مسلم،آفٹر دی پرافٹ اور شارٹ ہسٹری آف اسلام نامی کتابوں میں توہین آمیز مواد شامل ہے،کتابوں کی درآمد،برآمد اور ملک بھر میں فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے،کتابوں کی نشاندھی وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے قومی اسمبلی کی مذہبی امور کمیٹی میں کی تھی انہوں نے کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی پبلشرلیزلے ہیزیلٹن کی دو کتابیں دی فرسٹ مسلم اور آفٹر دی پرافٹ کے علاوہ پاکستانی مصنف مظہر الحق کی کتاب شارٹ ہسٹری آف اسلام پیش کی تھی جن میں اسلام اور پیغمبر اسلام سے متعلق توہین امیز مواد شامل تھا ان کتابوں کی بندش کے حوالے سے چاروں صوبوں اور وفاقی وزارت داخلہ کو کمیٹی کی جانب سے سفارشات بھجوا دی گئی تھی جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے ان کتابوں پر فوری پابندی عائد کردی تھی جبکہ وزارت تجارت اور ایف بی آر نے کتابوں کی درآمد اور برآمد پر بھی فوری پابندی عائد کردی تھی اور وزارت داخلہ نے ان کتابوں سے متعلق چاروں صوبوں اور وفاقی دارلحکومت کی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

کتاب پر پابندی

مزید :

صفحہ آخر -