گورنر چودھری سرور سے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما سیما انوار کی ملاقات

گورنر چودھری سرور سے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما سیما انوار کی ملاقات

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پی ٹی آئی کی سینئرمرکزی رہنما سیما انوار کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر سیما انوارکا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اپوزیشن کااصل ملک دشمن نماچہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو ملکی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات زیادہ عزیز ہیں،اپوزیشن جو مرضی کرلے تحریک انصاف کرپشن اور بلاتفریق احتساب کے اصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں مضبوط اور موثر بلدیاتی نظام لارہی ہے جوکہ عوام کی نچلی سطح تک مسائل حل کرنے میں مفید ثابت ہوگا، مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل حل ہونگے اور حقیقی نمائندوں کو عوام کی خدمت کا موقع ملے گا۔

چودھری سرور ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -