تبدیلی سرکار 26 ماہ سے اعلانات اور وعد ے ہی کر رہی ہے، سراج الحق

تبدیلی سرکار 26 ماہ سے اعلانات اور وعد ے ہی کر رہی ہے، سراج الحق

  

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے طلبہ اور نوجوانوں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ تبدیلی سرکار 26 ماہ میں اعلانات پر اعلانات اور وعدوں پر وعد ے کر رہی ہے مگر عملی اقدامات کے لیے تیار نہیں۔ حکومت نے تعلیم کو بھی اتنامہنگا کردیاہے کہ غریب طالبعلموں کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا بھی مشکل ہوگیا۔ حکومت تعلیم اور صحت کے بجٹ میں کمی کو پورا کرے گی تو لوگوں کو کچھ ریلیف مل سکے گا۔ ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک سو لوگوں کو بھی روزگار نہیں دیا بلکہ الٹا لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا ہے۔ حکومت نے پچاس لاکھ بے گھر لوگوں کو چھت مہیا کرنا تھی مگر حکومت شدید بارشوں سے گرنے والی چھتوں کو دوبارہ مرمت کروا کے نہیں دے سکی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ، طلبہ کی نظریاتی تنظیم ہے جو ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں طلبہ کی رہنمائی کررہی ہے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -