آپ کانام سٹاپ لسٹ میں ہے،عبداللہ خاقان کو جہاز سے اتار دیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے بیٹے کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہورہے تھے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں آف لوڈ کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے اور ان کانام نیب کی اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا ہے۔
عبداللہ خاقان