قائد اعظمؒ کے بعد ملک کا نظام تنزلی کی طرف جارہا ہے،جرنلسٹ فورم

قائد اعظمؒ کے بعد ملک کا نظام تنزلی کی طرف جارہا ہے،جرنلسٹ فورم

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کی سیاسی قیادت نے قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنماء اصولوں کو نہیں اپنایا اسلئے قائد اعظمؒ کی رحلت کے بعد ملک کا نظام حکومت تنزلی کی طرف جارہا ہے، جبکہ قائد اعظم ؒنے پاکستان کے بننے کے بعد حکومت چلانے کے جو رہنماء اصول عملی طور پر متعین کئے تھے، مگر انکے بعد آنیوالی حکومتوں نے آج تک ان رہنما اصولوں کو پس پشت ڈال دیا جس وجہ سے قائد کا یہ تحفہ سب سے بڑا اسلامی ملک سیاسی طور پر اندرونی اور بیرونی خلفشار کا شکار ہے، ہمیں معاشی طور پر اور بیرونی دنیا سے تعلقات میں مشکلات در پیش ہیں، قائد کے سادہ ترین طرز زندگی اور حکومت میں سادگی کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی زندگیوں اور طرز حکومت کو سرمایہ دارآنہ اور جاگیر دارآنہ طرز حکومت سے ملک کو کرپشن کا ڈھیر بنادیا جسکا سلسلہ گزشتہ ستر سالوں سے جاری ہے، قانون کو صرف خصوصی اور دولت مندوں کیلئے متعین کردیا گیا، جو ملک کی جڑوں کو نقصان پہنچا رہا ہے آنے والی نسل کو قائد اعظم اور تحریک آزادی کی تعلیم کا کوئی ذریعہ نہیں تاکہ کم از کم آنے والی  نسل ہی اس ملک کو قائد کے بتائے اصولوں پر گامزن کرسکے یہ متفقہ قرارداد میں کہا گیا جو قائد اعظم محمد علی جنا ح کی 72 ویں برسی پر  پاکستان جرنلسٹس فورم کا اجلاس فورم کے صدر شاہد نعیم کی صدارت میں ہوا جس میں قائد محترم،پاکستان کے محسن قائد اعظم محمد علی جناح ؒکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، جرنلسٹس فورم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جدہ میں موجود سماجی یا سیاسی تنظیمیں،  قونصلیٹ، پاکستانی اسکولز بانی پاکستان پر ایک نشست کرنے سے بھی معزور ہیں جہان کمیونٹی اور نئی نسل کو قائد کے کارناموں، اور تحریک پاکستان سے آگاہ کرسکیں۔پی جے ایف کے اجلاس میں چیئرمین امیر محمد خان، جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور، رکن عاملہ مسرت خلیل، سینئر اراکین معروف حسین، امانت اللہ، خالد چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔

جرنلسٹ فورم

مزید :

صفحہ آخر -